نشتر کالونی ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا ،ملزمان فرار

نشتر کالونی ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا ...

  

 لاہور(کرائم سیل) نشتر کالونی کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا،ہسپتال میں حالت نازک جبکہ ڈاکو لوٹی ہوئی رقم سمیت موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ یاسر بلاک کے رہائشی 26سالہ محمد ضیا نے علاقہ میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے لیے دکان بنا رکھی تھی۔گزشتہ روز دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس کی دکان میں کھس کر اس کو لوٹنے کی کوشش کی، اس نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اس کو شدید زخمی کر دیا اور نقدی و موبائل لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -