لاہور ،آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور ،آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

  

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق ہنجروال کے علاقہ میں شہری الیاس کے گھر کے کچن میں آگ لگ گئی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کی وجہ کاتاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی محنت سے آگ پر قابو پا لیا۔آگ کی وجہ سے گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔جبکہ شادباغ کے علاقہ میں شہری رحمان کے گھر میں آتشزدگی سے دو کمروں کا سامان جل گیا اور چوہنگ کے علاقہ میں جنرل سٹور میں آتشزدگی سے دکان کا سامان جل گیا۔فائر بریگیڈکے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید :

علاقائی -