شادباغ گواہی نہ دینے کی رنجش پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو شدید زخمی کر دیا گیا
لاہور(کر ائم سیل)شاد با غ کے علا قہ میں گو اہی نہ دینے کی رنجش پر ملزمان نے فائرنگ کر کے 3افراد کو شدید زخمی کر دیا جن کو فوری طبی امداد کے لیے میو ہسپتال لے جا یا گیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق عیسیٰ نگری کے رہائشی شعمون اور نا صر بو بی وغیرہ پرپولیس مقابلہ کر نے کا مقدمہ درج تھا۔ ملزمان نے اپنے ہمسایوں پرویز مسیح،نیسیل مسیح اورہارون مسیح کو عدالت میں اپنے حق میں جھو ٹی گو اہی دینے کے لیے کہا۔ ان کے انکار پر ملزم شعمون نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے پرویز ،نیسیل اور ہارون وغیرہ کو شدید زخمی کر دیا جن کو فوری طبی امداد کے لیے میو ہسپتال لے جا یا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔زخمیوں کے لواحقین نے روزنامہ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہو ئی ہے، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔