بے نظیر بھٹو کے نام پر منتخب ہو کر آنیوالوں نے ان کاخون کا سستا سودا کیا، سیاست میں غلطیاں کیں ، آئندہ کبھی غلط قدم نہیں اٹھاؤں گا، ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا

بے نظیر بھٹو کے نام پر منتخب ہو کر آنیوالوں نے ان کاخون کا سستا سودا کیا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین (آئی این پی) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے نام پر منتخب ہو کر آنے والوں نے ان کاخون کا سستا سودا کیا، میں نے سیاست میں بہت غلطیاں کیں لیکن آئندہ کبھی بھی غلط قدم نہیں اٹھاؤں گا، بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا کہ وہ غلط لوگوں کو ٹکٹ نہ دیں،کرپٹ لوگ زرداری یا فریال ہاؤس جا کر چیخیں میں سچ بولنا ترک نہیں کروں گا۔ وہ اتوار کو سعید پور کے قریب ولیک اشرف سموں میں ملیربار کونسل کراچی کے صدر محمد اشرف سموں کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ غلط لوگوں کو ٹکٹ نہ دیں اور ایسے عناصر کو پارٹی اور اپنی صفوں سے باہر نکال دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے رتو ڈیروسے چوروں، لٹیروں اور غاصبوں کے خلاف مہم شروع کر دی ہے جو جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی نے ضلع بدین میں کرپٹ افراد کو ٹکٹیں دیں، میراللہ بخش تالپور اور کمال خان چانگ کرپٹ لوگ ہیں جنہوں نے عوام کے کروڑوں روپے ہڑپ کر رکھے ہیں، میراللہ بخش ایک میجر کے فون پر بلدیاتی الیکشن چھوڑ کر بھاگ گئے تھے میں کسی سے نہیں ڈرتا، کرپٹ لوگ بھلے زرداری یا فریال ہاؤس جا کر چیخیں لیکن میں سچ بولنا ترک نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کمال چانگ جیسے کرپٹ انسان کو غلطی سے ضلع ناظم بنایا ورنہ وہ یو سی ناظم بننے کے بھی اہل نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر آنے والوں نے بی بی شہید بے نظیر کے خون کا سودہ کیا لیکن وہ بھی بہت سستا کیا جسے اب ملک بھر کے عوام بخوبی جانتے ہیں، اس موقع پر ایڈووکیٹ اشرف سموں، سائیں بخش جمال نے بھی خطاب کیا جبکہ ایس ٹی بی کے 50کارکنوں نے پارٹی چھوڑ کر ہاشم سموں کی قیادت میں پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -