منظور وٹو کا خورشید شاہ کی ثالثی کی دعوت قبول کرنیکا خیر مقدم

منظور وٹو کا خورشید شاہ کی ثالثی کی دعوت قبول کرنیکا خیر مقدم

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی ثالثی کی دعوت قبول کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ملک کے موجودہ سیاسی بحران کے حل کی پرامن امیدیں لوٹ آئی ہیں جس بحران نے قومی زندگی کو کئی مہینوں سے یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈیڈ لاک کی وجہ سے حکومت مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور عوام اس غیر یقینی کے عذاب میں مسلسل مبتلا ہیں کیونکہ اسکے حل کی امیدیں انکو نظر نہیں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کی وجہ سے حکومت اور احتجاج کرنیوالی جماعتوں کا بھی اندرون ملک اور بیرون ملک کوئی اچھا تاثر نہیں جا رہا ہے، یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ انکی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی بڑی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ ثالثی کی دعوت قبول کرنے سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ دونو ں جماعتیں اس مسئلے کو حل کرنے میں اب زیادہ سنجیدہ نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ماحول میں اپوزیشن لیڈر کی شمولیت بطور ثالث کے ضرور مثبت نتائج کا باعث بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ چےئرمین بلاول بھٹو اور کوچےئرمین آصف علی زرداری شروع ہی سے تمام سیاسی پارٹیوں پر زور دے رہے ہیں کہ سب سے پہلے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کی لعنت کو شکست دی جائے، اسکے بعد سیاست کرنے کے لیے انکے پاس بڑا وقت ہو گا۔

مزید :

صفحہ آخر -