جماعۃ الدعوۃ نے ناصر باغ سے جی پی اوچوک تک کشمیرکارواں کی تیاریاں شروع کر دیں

جماعۃ الدعوۃ نے ناصر باغ سے جی پی اوچوک تک کشمیرکارواں کی تیاریاں شروع کر دیں

  

 لاہور(اے این این )جماعۃ الدعوۃ نے 5فروری کو ناصر باغ سے جی پی اوچوک تک کشمیرکارواں کی تیاریاں شروع کر دیں۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ کشمیر کارواں کے اختتام پر ایک بڑے جلسہ عام کا بھی انعقاد کیا جائے گاجس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔کشمیر کارواں اور جلسہ عام میں تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباء سمیت وکلاء، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔ جماعۃالدعوۃ لاہور کے امیر مولانا ابوالہاشم نے کہا ہے کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرمظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں کشمیر کارواں، کانفرنسوں اور سیمینارز کے انعقاد کیا جائے گا۔ کشمیری مسلمانوں کی ہر طرح سے مددکریں گے انہیں کسی صورت بھارت سرکار کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جائے گا ۔ مقبوضہ کشمیر میں بد ترین بھارتی ریاستی دہشت گردی پاکستانی حکمرانوں کی بھارت سے یکطرفہ دوستی کا نتیجہ ہے کشمیر کسی صورت انڈیا کا حصّہ نہیں رہ سکتا۔ خونی لکیر جلد ٹوٹ جائیگی۔ پاکستانی قوم 5فروی کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ پروگراموں میں بھر پور انداز سے شریک ہو‘ تا کہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی افسوناک ہے۔ کشمیری مسلمانوں کی قربانیاں جلد ان شاء اللہ رنگ لانے والی ہیں۔ پوری قوم پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پرکھڑی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -