اوکاڑہ پولیس نے دہشتگردی کے دو مقدمات فوجی عدالت کیلئے وزارات داخلہ کو بھجوا دیئے

اوکاڑہ پولیس نے دہشتگردی کے دو مقدمات فوجی عدالت کیلئے وزارات داخلہ کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اوکاڑہ(بیورو رپورٹ) اوکاڑہ پولیس نے دہشت گردی کے دو مقدمات ملٹری کورٹس میں ٹرائل کرنے کے لئے وفاقی وزارات داخلہ کو بھجوا دئے۔ایک مقدمہ1995میں ایک سینما میں ہونے والے بم دھماکے کا ہے جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ12زخمی ہوئے۔جبکہ دوسرے میں تین خطر ناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے صحافیوں کو بتایا کہ اوکاڑہ پولیس کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو دہشت گردی کے دو مقدمات بھجوائے گئے اور سفارش کی گئی کہ ان مقدمات کو ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے لئے بھجوایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ ایک مقدمہ تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کا ہے جسکا نمبر452/95ہے۔1995میں اوکاڑہ کے وینس سینما میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں دو افراد محمد سلیم ولد شریف سکنہ22جی ڈی اور محمد ندیم ولد لیاقت سکنہ طارق کالونی اوکاڑہ ہلاک ہو گئے جبکہ12افراد زخمی ہوئے ۔ڈی پی او نے بتایا کہ اس مقدمہ میں ایک ملزم اسحاق عرف اسحاقو گرفتار ہے ۔ ڈی پی او نے بتایا کہ دوسرا مقدمہ تھانہ حجرہ کا ہے جسکا نمبر759/2014ہے۔اس مقدمہ میں تین خطر ناک دہشت گرد شرافت عرف آزاد خان عرف عبداللہ ،شان اقبال عرف شانی اور محمد اسد محمود گرفتار ہوئے۔جنکا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔انہیں ملزمان کے ساتھی رائے ونڈ میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک بھی ہوئے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ تمام قانونی تقاضے اور پراسیس مکمل کرنے کے بعد یہ مقدمات وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا دئے گئے ہیں اور سفارش کی گئی ہے کہ ان مقدمات کی حساسیت کے پیش نظر انہیں ٹرائل کے لئے ملٹری کورٹس میں بھجوایا جائے۔ دو مقدمات

مزید :

صفحہ آخر -