ڈاکٹرزکی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سندھ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آج ہڑتال کی جائے گی

ڈاکٹرزکی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سندھ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آج ہڑتال کی ...

  

 کراچی(آئی این پی)ڈاکٹرزکی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف صوبے کے تمام سرکاری ھسپتالوں میں آج پیر کو ہڑتال کی جائے گی،ڈاکٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر وں سے اظہار یکجحتی کے لئیے کلینک بھی بند رہیں گے،جبکہ پی ایم اے ہاؤس گارڈن میں سہ پہر4 بجے اجلاس ہوگا،جس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،ایسوسی ایشن کے مطابق اگر ڈاکٹروں کی تارگٹ کلنگ نہ روکی گئی تو ہڑتال کی مدت میں اضافہ بھی ہوسکتا ے،ویلفئیر ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ دہشتگرردی کا شکار ہونے والے ڈاکٹروں کے ورثاء کو معقول رقم دی جائے جس طرح دیگر محکموں کے متاثرین کو دی جاتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -