مسلم لیگ(ن)سندھ میں تنظیم سازی کا عمل(آج) سے شروع کئے جانے کا امکان

مسلم لیگ(ن)سندھ میں تنظیم سازی کا عمل(آج) سے شروع کئے جانے کا امکان

  

کراچی(آئی این پی)حکمراں جماعت مسلم لیگ(ن)سندھ میں تنظیم سازی کا عمل آج پیر سے شروع کئے جانے کا امکان ہے،اس سلسلے میں صوبائی قیادت نے تیاریاں مکمل کرلی ہے،زرائع کے مطابق تنظیم سازی میں زیادہ تر نئے لوگوں کو شامل کیا جائے گا،جبکہ پرانے لوگ بھی عہدیدار بنے والوں میں شامل ہوں گے،زرائع کے مطابق پارٹی کی تنظیم نومیں خواتین کو بھی حصہ دیا جائے گا،تنظیم سازی کا اعلان آج مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں متوقع ہے،زرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے حالیہ دنوں میں کراچی کے دورے کے موقع پر صوبائی قیادت کو ہدایت کی تھی کے تنظیم سازی کا عمل جلد سے جلد مکمل کیا جائے ،جس کے بعد صوبائی قیادت سر جوڑ کر بیٹھی اور عہدیداران کے لئیے بعض ناموں کو حتمی شکل دی ہے،جن کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -