عمران خان نے تحریک انصافکی کور کمیٹی کااجلاس کل طلب کر لیا

عمران خان نے تحریک انصافکی کور کمیٹی کااجلاس کل طلب کر لیا

  

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کااجلاس منگل کو طلب کر لیا، اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس 3فروری منگل کو طلب کر لیا، کور کمیٹی کااجلاس بنی گالا میں ہو گا، اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ عدالتی کمیشن قائم نہ ہونے پر آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ حکومت کے خلاف احتجاج ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور سیلز ٹیکس کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا، قیمتوں میں کمی اور عوام کو حقیقی ریلیف نہ ملنے پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس میں خیبرپختونخوا میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -