کشمیر پاکستان کیلئے ناگریز ،عالمی برادری دیرینہ مسئلے پر کیوں گونگی بہری ہے ؟فضل الرحمٰن

کشمیر پاکستان کیلئے ناگریز ،عالمی برادری دیرینہ مسئلے پر کیوں گونگی بہری ہے ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک +آن لائن +اے این این ) پارلیمنٹ کی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین اورجمعیت علماء اسلام( ف) کے امیرمولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کے لیے ناگزیر ہے ، بین الاقوامی برادری اس دیرینہ مسئلے پرکیوں گونگی اوربہری ہے؟ اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ؟، سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل نہ کرنے والا ملک مستقل نشست کا خواب دیکھ رہا ہے۔وہ اسلام آباد میں ایک سیمینارسے خطاب کررہے تھے۔مولانافضل الرحمن نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل استصواب رائے میں ہے ، جب اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو پھر کشمیر میں کیوں نہیں ہوسکتا کشمیر کے معاملے میں بین الاقوامی برادری مداخلت کرے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کے لیے ناگزیر ہے اور اس پر پاکستان کا موقف اصولوں پر مبنی ہے، بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیرپرکیوں گونگی اوربہری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیرمیں شورش اس لیے ہے کہ کشمیری ہندوستان کے قبضے اور تسلط کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ، اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوجی اور نیم فوجی تعینات ہیں اور آئے روز کشمیریوں کے حقوق سلب کرتے ہوئے انہیں دبانے کی کوشش کی جاتی ہے، سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کیوں نہیں کرا رہی جبکہ سلامتی کونسل کی قرار داد پر عمل نہ کرنے والا بھارت مستقل رکنیت کا خواب دیکھ رہا ہے جس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی

مزید :

صفحہ آخر -