فواد خان بھارت میں ایوارڈ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

فواد خان بھارت میں ایوارڈ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے
 فواد خان بھارت میں ایوارڈ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

  

ممبئی (نیوز ڈیسک) فواد خان بھارت میں ایوارڈ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی اداکاربن گئے ،اْنہیں اپنی فلم ’خوبصورت‘ کیلئے نئے بہترین اداکارکا ایوارڈ دیاگیا۔فواد خان نے ساتھی اداکارہ سونم کپور اور جھٹلکا ملہوترا سے ایوارڈ وصول کیا۔ ساٹھویں فلم فیئرایوارڈ کے موقع پر ایوارڈ وصول کرتے ہوئے فواد خان نے ’خوبصورت‘ کے پروڈیوسر، ساتھی ادکارہ سونم کپور اوردیگر ٹیم ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے شرکاء سے اپنے تجربات شیئرکیے۔کپل شرماکی میزبانی میں ہونیوالے فلم فیئرایوارڈ میں کنگنارناوت کو بہترین ادکارہ جبکہ شاہد کپور کو فلم حیدر کے لیے ایوارڈ دیاگیاجبکہ سلمان خان کی دھماکے دار انٹری نے ماحول کو مزید خوشگوار بنادیاتاہم یہ پہلا موقع تھا کہ بالی ووڈ کے ’بادشاہ‘شاہ رخ خان کو کوئی نامزدگی نہیں ملی حالانکہ 2014ء میں اْن کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کامیاب ہوئی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -