پاکستانی نوجوان کا سب زیادہ جھنڈے پہچاننے کا عالمی ریکارڈ
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے تعلق رکھنے والے حارث نامی نوجوان نے سب سے زیادہ جھنڈے پہچاننے کاعالمی ریکارڈ قائم کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ جھنڈے پہچاننے کا ریکارڈ حارث کی ذہانت کامنہ بولتا ثبوت ہے ،اس نوجوان نے اپنے اس منفرد ریکارڈ کو سانحہ پشاور کے شہداء کے نام کیا ہے ،اس سے پہلے حارث کے بھائی طلحہ نے بھی سب سے زیادہ ملکوں کے دارلحکومت پہچاننے کاعالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔