گوگل کی نئی سروس ،اب آپ ای میل کے ساتھ پیسے بھی بھییج سکتے ہیں
سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) اگر آپ کسی دوست یا عزیز کو رقم منتقل کرنا چاہتے ہیں تو اب یہ اتنا ہی آسان جتنا کہ ایک ای میل بھیجنا۔ گوگل نے جی میل کے ذریعے رقم بھیجنے کی سہولت بھی متعارف کروادی ہے اور اب بلکہ کسی فائل کی طرح بآسانی رقم بھی ای میل کے ساتھ اٹیچ کرکے بھیجی جاسکتی ہے۔اس مقصد کیلئے جی میل میں نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جسے استعمال کرنے کیلئے ماؤس پوائنٹر کو فائل اٹیچمنٹ کرنے کے نشان (پیپرکلپ کا نشان) پر لے جائیں اب یہاں پر ڈالر ($) یا پاؤنڈ کا نشانہ آجائے گا۔ مطلوبہ کرنسی کے نشان کو کلب کرکے رقم درج کریں اور Sendکے بٹن پر کلک کریں۔آپ کی رقم ایک سیکنڈ میں مطلوبہ شخص کے Google Walletاکاؤنٹ میں منتقل ہوجائے گی۔ رقم موصول کرنے والے کے پاس Google Wallet ایپ انسٹال ہونا ضروری ہے۔ دراصل Wallet ایک آن لائن اکاؤنٹ ہے جس کے ساتھ کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ یا بینک اکاؤنٹ کو منسلک کیا جاسکتا ہے۔ آپ اس اکاؤنٹ کے ذریعے دکان پر یا شاپنگ مال میں ادائیگی کرسکتے ہیں اور بل وغیرہ بھی ادا کرسکتے ہیں۔ آپ اس میں اپنے بینک اکاؤنٹ سے بھی رقم منتقل کرسکتے ہیں اور اس میں سے رقم واپس بینک اکاؤنٹ میں بھی ڈال سکتے ہیں۔ امریکا میں یہ سروس 2013ء میں متعارف کروائی گئی تھی جبکہ اب اسے برطانیہ میں بھی متعارف کروا دیا گیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ جلد یہ سروس دنیا کے دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوگی۔