بلوچستان کی بد امنی میں ہندوستان ملوث ہے،آئی جی محمد عملیش

بلوچستان کی بد امنی میں ہندوستان ملوث ہے،آئی جی محمد عملیش

  

اسلام آباد /کوئٹہ (آئی این پی )آئی جی بلوچستان محمد عملیش نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بد امنی میں ہندوستان ملوث ہے، دیگر ایجنسیوں کی مداخلت میں افغان حکومت کی تبدیلی کے بعد سے بہتری آئی ہے، قومی ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلالف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں،صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں 80 فیصد کمی آئی ۔اپنے ایک انٹرویو میں آئی جی بلوچستان محمد عملیش نے کہا کہ صوبے میں قومی ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلالف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔آئی جی بلوچستان نے کہا کہ پولیس نے صوبے میں انٹیلی جنس معلومات پر 200 سے زائد آپریشن کئے ہیں جن میں 3 ہزار کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا۔جبکہ دوران آپریشن بڑی تعداد میں اسلحہ اوراشتعال انگیز تحریری مواد برآمد کیا گیا۔آئی جی بلوچستان نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ایک سال میں صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔بلوچستان میں موجود دینی مدارس کو مبینہ طور پر ملنے والی بیرونی امداد کے سوال پر صوبائی پولیس سربراہ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے اقدامات کررہے ہیں اور ڈیٹا اکھٹا کیا جارہا ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کو ملنے والے فنڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے ذیادہ سرگرم ہیں۔آئی جی بلوچستان نے کہاکہ گزشتہ عرصے میں بینک ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہونے سے اندازہ ہوتا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔

مزید :

علاقائی -