تعلیمی اداروں کو سنٹر آف ایکسیلینس بنایا جارہاہے ،رانا مشہوداحمد

تعلیمی اداروں کو سنٹر آف ایکسیلینس بنایا جارہاہے ،رانا مشہوداحمد

  

سرگودھا(بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر تعلیم و سپورٹس رانا مشہوداحمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے وژن کے تحت صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کو سنٹر آف ایکسیلینس بنایا جارہاہے تاکہ قوم کے معماروں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیاجاسکے ۔ پنجاب حکومت نے کل بجٹ کا 26 فیصد شعبہ تعلیم کیلئے وقف کر رکھاہے او رتمام سرکاری تعلیمی اداروں کیلئے ایک روڈ میپ تیار کیاگیا اور مسنگ فسیلٹیز کو پورا کرنے کیلئے ہر سال فنڈز دےئے جارہے ہیں ۔ ان تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایاجارہاہے ۔ اس امر کا اظہار آج انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک نمبر23 کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ڈگری کالج بلاک نمبر 23کی نامکمل عمارت کو مکمل کرنے اور طالبات کو فرنیچر سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فوری طو رپر 90لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جارہے ہیں۔اسی طرح وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیوسٹیلائٹ ٹاؤن میں نئے بوائز کالج کی منظوری دے دی ہے ۔ جس کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جارہی ہے ۔ اس طرح میلہ منڈی گراؤنڈ میں بھی گرلز ڈگری کالج کی تعمیر کا کام شروع ہو چکاہے تاکہ طلباء وطالبات کیلئے معیاری او رتعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 2017 تک صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں مسنگ فسیلٹیز کو پورا کرنے کے اہداف مقرر کر دےئے ہیں ۔ ایک او رسوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ پنجاب بھر کی سپورٹس گراؤنڈ کی نشاندہی کر کے ایک قانون لایاجارہاہے جس کے تحت کھیلوں کے میدان صرف کھیلوں کے فروغ کیلئے ہی استعمال ہوں گے او رکسی کو قبضہ کرنے یا کسی اور مقصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔یونیورسٹی آف سرگودہا او رعوامی نمائندوں کے معاملات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں رانا مشہود خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات پر بلاامتیاز عمل کیاجائے گا۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے تعلیمی بورڈ سرگودہا میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سرگودہا ڈویژن کے تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا او راس ضمن میں حائل مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید :

علاقائی -