سانحہ شکار پور سندھ حکومت اور اداروں کی ناکامی ہے ،علامہ مظہر عباس

سانحہ شکار پور سندھ حکومت اور اداروں کی ناکامی ہے ،علامہ مظہر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار) شیعہ علماء کونسل اور جے ایس اونے پریس کلب لاہور کے سامنے سانحہ شکار پورکے خلاف احتجاج کیا جس میں خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے کہا سانحہ شکار پور سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے انہوں نے کہا کہ جب سے آپریشن ضرب عضب شروع ہوا ہے تب سے دہشت گردوں نے نونہالوں کے تعلیمی اداروں اور شیعہ عوام کے اجتماعات کو دہشت گردی کا نشانہ بنا لیا ہے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاورسانحہ چٹیاں ہٹیاں روالپنڈی سانحہ شکار پور دہشت گردی کی بدترین مثال ہے دہشت گرد ان کاروائیوں سے آپریشن ضرب عضب کو غیر موء ثر بنانا چاہتے ہیں دہشت گرد چاہتے ہے کہ سزائے موت کا عمل روکا جائے علامہ مظہر عباس علوی نے کہا دہشت گردوں کو سزائے موت کے عمل کو نہ روکا جائے ان کو تختہ دار پر لٹکایا جائے سانحہ شکار پور کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ وسیع کیا جائے اس موقع پر علامہ حافظ کاظم رضا نقوی سنئیر نائب صدرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی نہتے عوام قتل ہو رہے ہیں کوئی داد رسی کرنے والا نہیں ہے علامہ حسن رضا قمی صدر شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور نے خطاب کیا اور کہا آخر کب تک شیعہ عوام قتل ہوتے رہیں گے فخر عباس بٹر ڈویژنل صدر لاہور جے ایس او نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

علاقائی -