دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسئلہ ،مل کر ناسور کا خاتمہ کرنا ہو گا،اشرف غنی

دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسئلہ ،مل کر ناسور کا خاتمہ کرنا ہو ...

  

 کابل( مانیٹرنگ ڈیسک +اے این این)افغان صدر محمد اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ سے دونوں ممالک میں خوشحالی آئی گی ، دہشتگردی دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے مل کر نمٹنا ہو گا۔ وہ گزشتہ روز پاک افغان مشترکہ ایوان صنعت وتجارت کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی اقتصادی سرگرمیوں میں قابل اعتماد شراکت داروں کی شمولیت کو بڑی اہمیت دیتاہوں ۔ افغان صدر محمد اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ سے دونوں ملکوں میں خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ افغان اور پاکستان نے عزم کر رکھاہے کہ اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔ دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسئلہ ہے اور ہمیں مل کر اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -