سرگودھا، ہوائی فائرنگ، باراتیوں نے دولہا کو پولیس سے چھڑالیا

سرگودھا، ہوائی فائرنگ، باراتیوں نے دولہا کو پولیس سے چھڑالیا

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ پر گرفتار ہونیوالے دولہا کو باراتیوں نے چھڑالیا جس پر دولہا سمیت 150باراتیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی آوازیں سن کر پولیس حرکت میں آئی اورموقع پر پہنچ کر دولہا کو گرفتار کرلیا جس پر باراتی بھی ’ایکشن‘ میں آگئے اور ہاتھاپائی کے بعد دولہا کو پولیس سے’بازیاب‘ کراکر شادی ہال پہنچادیا۔ پولیس اہلکاروں سے ہاتھاپائی پر تھانہ میانی میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے جس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ پولیس اہلکاروں سے باراتیوں نے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی ۔

مزید : علاقائی