صوابی،شادی سے انکار پرملزم نے دلہن کو قتل کردیا ، اپنی بھی جان لے لی

صوابی،شادی سے انکار پرملزم نے دلہن کو قتل کردیا ، اپنی بھی جان لے لی

  

صوابی(آئی این پی )صوابی میں پسند کی شادی سے انکار پر ملزم نے فائرنگ کرکے دلہن کو قتل کردیا اور خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، واقعے میں 3 بچیاں بھی زخمی ہوئیں۔پولیس کے مطابق شلخی بانڈہ میں شادی کی تقریب جار ی تھی۔ اس دوران ملزم ارشد نے فائرنگ کردی۔جس سے دلہن موقع پر جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوگئیں۔ واقعے کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم پسند کی شادی کرناچاہتا لیکن انکار پر شادی کی تقریب میں گھس کر فائرنگ کردی۔ واقعے میں زخمی بچیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -