حافظ آباد، گھریلو تنازع پر سسرالیوں نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد اسکی لاش بھوسے میں دبا دی

حافظ آباد، گھریلو تنازع پر سسرالیوں نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد اسکی لاش ...

  

حافظ آباد(آئی این پی )حافظ آباد کے نواحی گاؤں مہدی آباد میں گھریلو تنازعہ پر سسرالیوں نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد اسکی لاش بھوسے میں دبا دی ، پولیس نے دو روز بعد نعش کو برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق 23سالہ مسرت بی بی کی شادی کچھ عرصہ قبل مہدی آباد کے رہائشی اپنے کزن ناصر سے ہوئی تھی مسرت بی بی کا چند روز سے مبینہ طور پر اپنے سسرالیوں سے جھگڑا چلا آرہا تھا۔ دو روز قبل جب ناصر محنت مزدوری کے لئے فیصل آباد گیا ہوا تھا تو اسکی غیرموجودگی میں اسکے سسر مختار احمد،دیور صفدر علی وغیرہ نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکا گلا دبا کر اسے جان سے مار دیا اور اسکی لاش بھوسے میں دبا دی مقتولہ کے والد محمد اعظم کی درخواست پر پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے جب تفتیش کی تو مقتولہ مسرت بی بی کی لاش بھوسے سے برآمد ہو گئی ۔پولیس نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر سسرمختار ولد بہادر سمیت دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

مزید :

علاقائی -