گستاخانہ خاکوں کیخلاف حکمرانوں کی خاموشی المیہ ہے ،مولانا قاسم

گستاخانہ خاکوں کیخلاف حکمرانوں کی خاموشی المیہ ہے ،مولانا قاسم

مردان(بیورورپورٹ)گستاخانہ خاکوں پر حکمرانوں کی خاموشی المیہ ہے ۔مذہبی طبقے سے امتیازی سلوک قابل تشویش ہے ۔بد امنی کی چڑھ نا انصافیاں ہیں ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام ضلع مردان کے امیر سابق ایم این اے شیخ الحدیث مولانا محمد قاسم ، جنرل سیکریٹری مولانا امانت شاہ حقانی ،ضلعی سیکریٹری اطلاعات مولانا قیصرالدین ، مفتی محمد سلیم حلیمی نے بجلی بجلی گھر یونین کونسل میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا،۔مقررین نے کہا کہ مغربی دنیا حضور پاک کی شان میں گستاخی کر رہا ہے ۔ اور ہمارے حکمرانوں نے منہ سے مذمت کا لفظ بھی منہ سے نہ نکل سکا یہ ایک المیہ ہے۔ چاہئیے تو یہ تھا کہ ہمارے حکمران مسلمانوں کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرتے ۔مقررین نے کہا کہ اکسویں ترمیم کی آڈ میں مذہبی طبقے سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا دین مدارس اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔

مزید : علاقائی