دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے متحد ہونا ہو گا ،محمد زبیر

دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے متحد ہونا ہو گا ،محمد زبیر

اسلام آباد(اے این این)وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانا چاہتے ہیں ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب کو متحد ہو کر کوششیں کرنا ہوں گی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں اور مسلح افوج کی مدد سے دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے ،دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب کو متحد ہو کر کوششیں کرنا ہوں گے پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف ملک کو دہشتگردی سے پاک ،ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا چاہتے ہیں جس کیلئے سب کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے ۔

مزید : علاقائی