پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پمپوں پر زبرست رش،لمبی لائنیں لگ گئیں
لاہور (خبرنگار) پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے اکثر شہروں میں پٹرول پمپوں پر صارفین کا زبردست رش رہاہے۔ لاہور میں پٹرول پمپوں پر صارفین کی لمبی لائنیں لگی رہی ہیں جبکہ پٹرول کی قیمتیں کم ہونے پر اکثر مالکان نے پٹرول پمپوں پر سیل بند رکھی ہے جس پر محکمہ لیبر اور ضلعی حکومت کی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور پٹرول پمپ مالکان چھاپہ مار ٹیموں کے آنے کے ساتھ ہی سیل شروع کر دیتے، تاہم چھاپہ مار ٹیموں نے شہر کے 9 پٹرول پمپوں کے مالکان کو وارننگ دی۔ دوسری جانب شہری پٹرول پمپوں پر سیل کے جزوی طور پر بند کرنے پر مالکان کے خلاف سراپا احتجاج بنے رہے ہیں اور پٹرول کی طرح سی این جی بھی سستی کرنے پر زور دیتے رہے ہیں ۔