شبقدر ،تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،51 مارٹر اور راکٹ برآمد ،متعدد ملزمان گرفتار
شبقدر(نمائندہ خصوصی ) شبقدر پولیس تھانہ بٹگرام نے مختلف کاروائیوں کے دوران 41 مارٹر گولے 10 راکٹ لانچر گولے تین عدد ہینڈ گرنیڈ 6 عدد پستول اور دیگر اسلحہ سمیت 19 اشتہاری مجرمان گرفتار کرکے تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پو لیس تھانہ بٹگرام کے ایس ایچ او اسحاق خان نے ڈی پی او چارسدہ کے خصوصی ہدایت پر پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 41 مارٹر گولے 10 راکٹ لانچر گولے تین عدد ہینڈ گرنیڈ 6 عدد پستول 170 کارتوس 12 عدد کارٹریج ایک عدد کلاشنکوف ۔ایک عدد بندوق اور ایک عدد رائفل سمیت 19 اشتہاری مجرمان جو قتل اقدام قتل میں پولیس کو مطلوب تھے کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقددمات درج کرا کے علاقے میں تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا علاقے کے عوام نے ایس ایچ او تھانہ بٹگرام اسحاق خان اور پولیس کی کارکردی کو سراہا اور پولسے کے ساتھ ہر قسم کے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔