مردان،اضافی ٹیکس ادائیگی کے تنازع پر ٹرک ڈرائیور وں کا مظاہرہ ،پولیس کا تشدد

مردان،اضافی ٹیکس ادائیگی کے تنازع پر ٹرک ڈرائیور وں کا مظاہرہ ،پولیس کا تشدد

  

بخشالی(نمائندہ پاکستان)تھانہ چورا کے پولیس کی مظاہرین پر لاٹھی چارج ، متعد د زخمی وپابند سلاسل، تفصیلا ت کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے مائننگ رائلٹی وایکسائز ڈیوٹی 300فیصد بڑھانے کی وجہ سے سٹورزوکرش سپلائرز صرافہ احتجاج بن گئے،گزشتہ روز اسٹنٹ ڈائریکٹر مائننگ کی ایماء پر تھانہ چورا کے سامنے کر ش اورسٹون سے بھرے ٹرالیوں اوردیگر گاڑیوں کو پولیس نے زبردستی روکھا اوراُن سے نئے ریٹ کے مطابق وصولی کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے پولیس اورڈرائیوروں میں ٹھن گئی، نتیجے میں ڈرائیوروں نے مردان بخشالی روڈ بلاک کردیا اورپولیس نے اُن پر ڈنڈھے برساکر متعدد ڈرائیوروں وکرش سپلائرز کو زدوکوب کیا۔ جس میں جمال الدین ، سردارگل کاکا کو متعدد چھوٹے لگی، جنہیں پولیس نے فرسٹ ایڈ تک رسائی سے روکھے رکھا نیز کئی سپلائرز کو پکڑکر زبردستی حوالات میں بند کردیا دریں اثناء ایم این اے حلقہ این اے 11مجاہد خان تھانہ پہنچ کر بھی کچھ نہ کرسکا اورپولیس اپنے ضد پر ڈٹی رہی ۔اس موقع پر دیگر تھانوں سے ڈی ایس پی سرکل کی سربراہی میں پولیس کی بھاری ڈنڈا برادرنفری طلب کی گئی تھی۔

مزید :

علاقائی -