تحریک انصاف آزادجموں و کشمیر کے نام سے جماعت آزادکشمیر میں قائم کرنیکا فیصلہ

تحریک انصاف آزادجموں و کشمیر کے نام سے جماعت آزادکشمیر میں قائم کرنیکا فیصلہ

  

اسلام آباد (آن لائن) عمران خان کا تحریک انصاف آزادجموں و کشمیر کے نام سے جماعت آزادکشمیر میں قائم کرنے کا فیصلہ باقاعدہ اعلان5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں کریں گے۔تحریک انصاف نے کشمیر پالیسی مرتب کرلی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کا اہم جنرل ورکرزا جلاس تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں منعقد ہو۔ اجلاس کی صدارت چیف کوارڈینیٹر کشمیر کمیٹی غلام سرور خان اور ممبر کشمیر کمیٹی چوہدری ظفر انورنے کی ۔آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے کارکنان،عہدیداران ،رہنماوں کے علاوہ ،ویمن ونگ،یوتھ ونگ اور آئی۔ایس۔ایف کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔چیف کوارڈینیٹر کشمیر کمیٹی غلام سرور خان اور ممبر کشمیر کمیٹی چوہدری ظفر انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کی تنظیمیں تحلیل ہو چکی۔5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔اانہوں نے کہا کہ۔تحریک انصاف نے کشمیر پالیسی مرتب کرلی۔کشمیریوں کو سیاسی و معاشی طور پر بااختیار بنائیں گے ۔جائز حقوق، نیاکشمیر دینگے۔آزاد کشمیر میں سب کے لیے دروازے کھلے ہیں جو بھی آئے غیر مشروط شامل ہو گا۔جو پالیسی پاکستان میں تھی وہی کشمیر میں رکھیں گے۔آزاد کشمیر میں بھی نوجوان امیدوں کا مرکز 30 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دینگے۔

مزید :

علاقائی -