دو کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغوا ہونیوالا 4سالہ بچہ بازیاب ،دو اغوا ء کار گرفتار

دو کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغوا ہونیوالا 4سالہ بچہ بازیاب ،دو اغوا ء کار ...

  

 پشاور (کرائمز رپورٹر) پشاورپولیس نے دو کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغواء ہونے والا 4 سالہ مغوی بچہ کو بحفاظت بازیاب کرکے دو اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مدعی رحمت اللہ عرف احمد زئی نے مورخہ 16 دسمبرکو تھانہ پہا ڑی پورہ میں رپورٹ درج کی کہ اس کے بیٹے طفل سہیل بعمر 4 سال کویوسف آباد سے نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کرکے لے گئے اس بارے میں انکوائری شروع ہو کر بعد میں معلوم ہوا کہ ملزمان کامران، سہیل،شہزاد،بلال،مسماۃ سیما،کبیر خان،زبیراور وقار حسن نے طفل سہیل کو تاوان کی غرض سے اغواء کرکے 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہا ہے اس بارے میں تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا۔ا فسران بالا نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی فقیر آباد فر قان بلال کی زیر قیادت میں ایس ایچ او پہاڑی پورہ انسپکٹر صفدر خان،ایس ایچ او فقیر آباد بمعہ نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے سائینسی خطوط پر اپنی کاروائی کا دائرہ وسیع کرکے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور نتیجے میں دو اغواء کار زبیر ولد بخت لعلی سکنہ ٹیلہ بند،وقار حسن ولد گل حسن ساکن شگی ہندکیان کو گرفتار کرکے دیگر ملزمان پر مسلسل پولیس کی چھاپہ زنی جاری رکھ کر ملزمان نے پولیس کی دباؤ اور پریشر میں آکر طفل سہیل کو بغیر کسی تاوان ادا کرنے یوسف آباد میں چھوڑ کر پولیس نے اطلاع ملنے پر طفل سہیل کو بحفاظت بازایاب کیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری جلد از جلد متوقع ہے۔

مزید :

علاقائی -