نشیؤں کے علاج کیلئے بین الاقوامی تعاون سے جلد ہسپتال قائم کئے جائینگے ،خاور حنیف

نشیؤں کے علاج کیلئے بین الاقوامی تعاون سے جلد ہسپتال قائم کئے جائینگے ،خاور ...

 اسلام آباد (آن لائن ) اینٹی نارکوٹیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل خاور حنیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈرگ فری سوسائٹی کا تصور افغانستان سے منسلک ہے ،افغانستان میں گزشتہ کئی سالوں سے آپریشن جاری ہیں منشیات کی پیداوار میں افغانستان پہلے نمبر پر ہے جس کے خاتمہ کے لیے بین اقوالامی تعاون درکار ہے ،پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے ہسپتالوں کا قیام بین اقوالامی تعاون سے جلد عمل میں لایا جائے گا ،کے پی کے ،لاہور اور پنڈی میں ہسپتالوں کا قیام کے لیے پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ اینٹی نارکوٹیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل خاور حنیف نے کہا کہ اے این ایف منشیات کے عادی افراد کے لیے چار مختلف سطحوں پر غور کررہی ہے ۔

مزید : علاقائی