فارورڈنگ ایجنسیو ں کا کرایو ں میں 8فیصدتک کمی کا اعلا ن
لاہور (وقائع نگار)وفاقی حکو مت کی جانب سے مسلسل ہر ماہ میں پٹرولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں واضح کمی کے اعلان پر مرکزی گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ شو کت علی کی ہدایت پرفارورڈنگ ایجنسیو ں کے کرایو ں میں 8فیصدتک کمی کا اعلا ن کر دیا ہے ۔ ٹرانسپورٹروں نے حکو مت سے اپیل کی ہے کہ اگر پٹرولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں مزید کمی کا سلسلہ مسلسل جاری رہا تو اس سے مہنگائی کا جن بو تل میں بند ہو جائے گا اور اس کے ثمرات یقینی طور پرعوام تک پہنچے گے جبکہ کاروباری سر گرمیاں پروان چڑھنے سے معیشت پر بھی مثبت اثرات مر تب ہو نگے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے مر کز ی جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے گزشتہ روز ٹرانسپورٹروں کے اجلا س کی صدرارت کر تے ہوئے کیا جبکہ اس مو قع پر ٹرانسپورٹرز رہنماء ملک شو کت ،سراف گل ،مرزا ارشد بیگ ، علیم بٹ اور پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر ذوالفقار چوہدری موجو د تھے ۔اجلا س میں مر کزی جنر ل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت اقتدار میں آ کر مہنگائی کا قلع قمع کر نے میں بھر پور کر دار ادا کر رہی ہے اور تار یخ میں پہلی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں ہر ماہ کمی کا سلسلہ جار ی رکھنا اس بات کا ثبو ت ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شر یف عوامی حکمران ہیں جو مہنگائی کوجڑ سے ختم کر نے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی کر رہے ہیں انھو ں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹروں نے بھی باہمی مشاورت سے حکو مت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی ہے اور گڈز ٹرانسپورٹروں کے کرایو ں میں 8فیصد تک کمی کر دی ہے جو کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران مال برداری کے کرایو ں میں مجمو عی طور پر 34فیصد تک کمی کر دی ہے جس کا اطلا ق کر دیا گیا ہے ۔