کراچی،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

کراچی،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی)کراچی میں اورنگی ٹاؤن اسلام چوک پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو اورنگی ٹاؤن اسلام چوک پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے ، چارموٹر سائیکل پرسوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد ازاں فرار ہوگئے ،ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا ، جاں بحق افراد کی شناخت 50سالہ اختر حسین اور بیٹا 30سالہ اطہر حسین کے نام سے ہوئی ،مقتولین رئیس امروہوی کالونی کے رہائشی تھے اور ان کا تعلق اہلسنت والجماعت سے تھا ۔ملیر کے قریب رینجرز کے ساتھ مقابلے کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث لیاری گینگ وار کے 5 ملزم ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں کی اطلاعات پر رینجرز نے کراچی کے علاقے ملیر ندی میں چھاپہ مارا جہاں موجود ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کر دی۔جوابی کاروائی کرتے ہوئے رینجرز نے لیاری گینگ وار میں ملوث 5 ملزمان کو ہلاک کر دیا۔ہلاک ہونے والوں میں شیراز ابراہیم ، اکبر ملیری، خالد لاشاری اور غلام حسن بھی شامل ہیں۔ اکبر ملیری عرف پنجابی لیاری گینگ وار ملیر کا کماندڑ تھا اور گینگ وار کے ملزم سہیل ڈاڈا کا بہنوئی تھا۔ جبکہ شیراز ابراہیم عرف شیراز کامریڈ جونیئر بھی گینگ وار کے اہم ملزمان میں سے تھا جبکہ ہلاک ہونے کے بعد رینجرز نے ملزمان کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان قتل اور اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ جبکہ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم کے اڈے بھی چلا رہے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -