پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے ٹرانسپورٹ کرائے کم کر دیئے

پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے ٹرانسپورٹ کرائے کم کر دیئے

  

 لاہور ، کراچی ،پشاور ، کوئٹہ)مانیٹرنگ ڈیسک،بیورو رپورٹس، ایجنسیاں(وفاقی حکومت کی طر ف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب اور سندھ میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام اس ریلیف سے تاحال محروم ہیں۔خیبر پختونخوا میں کرایوں میں کمی کیلئے آج صوبائی حکومت نے اجلاس بلا رکھا ہے۔دریں اثناء پنجاب حکومت کی طر ف سے انٹر سٹی کرایوں میں ہفتے کے روز کی جانیوالی کمی کانو ٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ لاہور میں اربن روٹس پر ویگنوں اور بسوں کے کرایوں میں بھی 6 سے 9فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی طر ف سے کئے جانیوالے ا علان کے مطابق پٹرول سے چلنے والی منی بسوں کے کرائے میں 9فیصد جبکہ ڈیزل پر چلنے والی بسوں کے کرائے میں ساڑھے 6فیصد کمی کی گئی ہے۔ کرایوں میں کم کے بعد شہر میں کم سے کم کرایہ 11روپے اور زیادہ سے زیادہ 29روپے ہو گیا ہے۔ نان اے سی ڈیزل بسوں کا کم سے کم کرایہ 11روپے اور زیادہ سے زیادہ 32روپے ہے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر بھر میں اربن ( انٹرا سٹی) ٹرانسپورٹ جس میں پیٹرول سے چلنے والی ویگن/منی بسوں کے کرایوں میں ساڑھے 9فیصد اور ڈیزل سے چلنے والی نان اے سی بسوں کے کرایوں میں ساڑھے 6 فیصد سے زائد سے کمی واقع کر دی ہے۔ حکومت پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے اربن نان اے سی ڈیزل بسوں(HOV) کم از کم کرایہ 11روپے ہو گا جب کہ دوسری اسٹیج کا کرایہ 15روپے تیسری اسٹیج کا کرایہ 19 روپے اور چوتھی اسٹیج کا کرایہ 23روپے اور پانچواں اور چھٹی اسٹیج کا کرایہ بالترتیب 28اور32روپے مقرر کر دیا ہے۔ جب کہ اربن ویگن، منی بسوں (LOV) میں پہلی اسٹیج(0تا4کلومیٹر) کا کرایہ 11 روپے دوسری اسٹیج (4تا 8کلومیٹر) کا کرایہ13 روپے تیسری اسٹیج(8تا14کلومیٹر) کا کرایہ 17روپے چوتھی اسٹیج(14تا 22کلومیٹر) کا کرایہ 20 روپے پانچواں اسٹیج(22تا 30کلومیٹر) کا کرایہ 24 روپے اور چھٹی اسٹیج30 کلومیٹر تک اور اس سے زائد کا کرایہ 29روپے مقرر کر دیا ہے۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیرمین خواجہ احمد حسان نے کہا کہ قمیتوں میں کمی سے شہریوں کو ریلیف ملے گا اور حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسی کے تنا ظر میں ایل ٹی سی عوام تک معیاری ، محفضوظ اور آرام دہ سفری سہولیات پہنچانے کا مشن جاری رکھے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت قیمتوں میں حالیہ کمی پر فوری طور پر عملدرآمد کرواے گی تاکہ عام لوگوں تک اس کا فائدہ پہنچ سکے ۔ دریں ا ثناء انٹر سٹی کرایوں میں کمی کے باوجود پر بعض روٹس پر بس اور ویگن مالکان نے ابھی تک کرائے کم نہیں کئے ۔ حکومت نے کرایوں کے نئے شیڈول پر عملدرآمد کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ سند ھ کے صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ وماس ٹرائزٹ میر ممتاز حسین جکھرانی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ کمی کے بعد مختلف روٹس پر چلنے والی انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ ، گڈز ٹرانسپورٹ ،ِ رکشہ ، ٹیکسی اور اسکولز وین کے کرایوں میں 5، سے 8، فیصد تک کمی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ وماس ٹرائزٹ نے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور تمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد اس امر کو یقینی بنائیں کے اس کمی کے ثمرات ہر سطح پر عوام کو میسرآسکے ۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس دوران ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال ،گورنر کی تعیناتی ، ترقیاتی منصوبوں اور پٹرول کی قلت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ وفاقی حکومت نے عوام سے کیاگیا اپنا وعدہ پورا کردیاہے اوراب صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عوام تک پہنچائیں ۔ رائیونڈمیں دولیگی رہنماؤں کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں سینٹ انتخابات اور گورنر کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیاگیاتاہم کوئی نتیجہ اخذنہیں کیاجاسکا، مزید مشاورت ہوگی ۔ وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے اُٹھائے جانیوالے اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ کاؤنٹرٹیررازم فورس کا قیام خوش آئند ہے ، اب باقی صوبوں کو بھی پنجاب کی تقلید کرنی چاہیے ۔ وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج ، حکومت اور عوام ایک صفحے پر ہیں ، پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی قیادت ، مسلح افواج اور عوام پرعزم ، حوصلے بلند ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملائیں گے ،تمام ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -