3سیکرٹریز ،2ڈی سی اوز کے تقررو تبادلے

3سیکرٹریز ،2ڈی سی اوز کے تقررو تبادلے

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب حکومت نے ڈاکٹر اعجاز منیر کو سیکرٹری سروسز تعینات کر دیا ہے ۔گزشتہ روز حکومت نے 3سیکرٹریز اور2ڈی سی اوز کے تقرر و تبادلے کیے جس کے مطابق ڈاکٹر اعجاز منیر کو سیکرٹری سروسز تعینات کیا گیا ہے۔سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ندیم ارشاد کو تبدیل کر کے سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی لگا دیا گیا ہے جبکہ سید علی مرتضیٰ سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن تعینات کیا گیا ہے۔سید حیدر اقبال کو ڈی سی او جھنگ جبکہ نادر چٹھہ کو ڈی سی او بہاوالنگر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -