بل گیٹس دنیا کی متاثر کن شخصیت ،اوباما دوسرے ،چینی صدر تیسرے نمبر پر

بل گیٹس دنیا کی متاثر کن شخصیت ،اوباما دوسرے ،چینی صدر تیسرے نمبر پر
بل گیٹس دنیا کی متاثر کن شخصیت ،اوباما دوسرے ،چینی صدر تیسرے نمبر پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی دنیا کی دوسری مقبول ترین خاتون بن گئی ہیں اور مردوں میں متاثر کن شخصیات میں بل گیٹس اوباما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے متاثر کن شخصیت بن گئے۔برطانوی ادارے ’’یوگوو‘‘ کی جانب سے دنیا کی مقبول ترین خواتین اور مرد کے انتخاب کے لئے بین الاقوامی سروے کرایا گیا جس میں 23 ممالک کے 25 ہزارسے زائد افراد نے اپنی پسندیدہ شخصیت کے حصے میں ووٹ دے کرسروے کا حصہ بنے۔سروے دوران مائیکروسافٹ کے مالک دنیا کے امیر ترین آدمی بل گیٹس امریکی صدر اوباما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مردوں میں کی فہرست میں سب سے زیادہ متاثر کن شخصیت بن گئے ہیں جبکہ اوباما دوسرے نمبر پر ہیں اور چینی صدر ڑی جن پنگ تیسرے نمبر پر ہیں۔خواتین میں سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیت میں ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر انجلینا جولی دنیا کی مقبول ترین خاتون قرار پائیں جب کہ پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے لئے آواز اٹھا کر دنیا بھر میں نام پیدا کرنے والی اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی دوسرے نمبر پر رہیں۔ دنیا کی مقبول ترین خواتین کی فہرست میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ، جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکبل، سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور بھارتی رہنما سونیا گاندھی بھی شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -