بھارت نہرو کا کشمیر میں استصواب رائے کا وعدہ پورا کرے ،پرویز رشید

بھارت نہرو کا کشمیر میں استصواب رائے کا وعدہ پورا کرے ،پرویز رشید

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ علاقائی ترقی اور امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ٗبھارت کشمیر پر وعدے پورے کیے بغیر سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا ٗ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ٗ سفارتی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا ۔اتوار کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جواہر لعل نہرو نے کشمیریوں سے استصواب رائے کا وعدہ کیا تھا اور ان بھارتی حکمرانوں کا حق ہے کہ وہ اپنے رہنما کے وعدے کو پورا کریں۔پرویزرشید نے بھارت کو خطے میں بہتر تعلقات کے لیے کشمیریوں کے دل جیتنے کا مشورہ دیا تاہم قراردادوں کی خلاف ورزی پر نقصان سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پر وعدے پورے کیے بغیر ہندوستان سلامی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت خطے میں سب سے کم ہے جب کہ بحرانوں اور مسائل کے باوجود اعشاریوں میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت دوسرے ممالک کی نسبت سب سے کم ہے، بھارت میں اس وقت 103 روپے جبکہ پاکستان روپے کے تناسب سے آسٹریلیا میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 92 اور جرمنی میں 144 روپے ہے۔

مزید :

صفحہ اول -