بجلی کی پیداوار میں اضافے سے شارٹ فال کم ہو گیا

بجلی کی پیداوار میں اضافے سے شارٹ فال کم ہو گیا

لاہور (وقائع نگار)ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور ڈیمانڈ میں کمی کے باعث گزشتہ روز شارٹ فال کم ہو گیا ۔ شارٹ فال میں کمی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کر دی گئی ۔ تاہم غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی رہی ۔دوسری جانب ہائیڈل کی پیداوار بڑھنے سے پیداوار بڑھ کر نو ہزار میگا واٹ تک پہنچ گئی ۔ جس کے باعث شارٹ فال کم ہو گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں اٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں و چھوٹے شہروں میں بارہ سے چودہ گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ تاہم مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ بند رکھا گیا ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 11620 میگاو اٹ جبکہ پیداوار 8900 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 2720 میگا وا ٹ کا فرق رہا ۔

مزید : صفحہ اول