وزیراعلیٰ کا ٹرالر کی ٹکر سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

وزیراعلیٰ کا ٹرالر کی ٹکر سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

  

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شفیق آباد کے علاقے میں ٹرالر کی ٹکر سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے بچے کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ٹرالر کے ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -