سکھر ،کالعدم تنظیم کے2 دہشت گردوں کو کل پھانسی دی جائے گی

سکھر ،کالعدم تنظیم کے2 دہشت گردوں کو کل پھانسی دی جائے گی

کراچی(آئی این پی) سکھر جیل سے کالعدم تنظیم کے کراچی جیل منتقل کیے گئے دو سزائے موت پانیوالے دو دہشتگردوں کو (کل) منگل کو پھانسی دی جائیگی۔ڈاکٹر علی رضا قتل کیس میں سزا یافتہ مجرموں کو سزائے موت پرعملدرآمد کیلئے سندھ پولیس نے سکھر سے کراچی سینٹرل جیل منتقل کیا تھا ، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دونوں مجرموں کو تین فروری کو پھانسی دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مجرموں کو ورثاء کی درخواست پر کراچی منتقل کیا گیا ہے۔اس سے قبل کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو بلیک وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔محمد اعظم اورعطاء اللہ کو فرقہ ورانہ قتل میں موت کی سزاسنائی گئی تھی، جنھوں نے دو ہزار ایک میں سولجر بازارتھانے کی حدود میں ڈاکٹرعلی رضا کو قتل کیا تھا اور جرم ثابت ہونے پر دو ہزار ایک میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ صدر مملکت نے بھی ان کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھیں۔

مزید : صفحہ اول