پیپلزپارٹی یوسی سطح پررکنیت ساز ی شروع کررہی ہے، مخدوم احمد محمود

پیپلزپارٹی یوسی سطح پررکنیت ساز ی شروع کررہی ہے، مخدوم احمد محمود

ملتان (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو منظم کرنے کیلئے یونین کونسل سطح تک رکنیت سازی شروع کی جارہی ہے جس کے تحت ہر یونین کونسل سے 1 ہزار افراد کو ممبر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی ملتان شہر کے صدر ایم سلیم راجہ کی قیادت میں شہر کی مختلف یونین کونسلوں کے صدور اور سیکرٹریز و کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے فرداً فرداً کارکنوں عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی تنظیم کے حوالے سے تجاویز سنیں، انہوں نے ایم سلیم راجہ کو ہدیات کی ہے کہ ملتان شہر کی تنظیم کو مکمل کریں اور یونین کونسلوں میں تنظیم سازی مکمل کرکے مجھے رپورٹ کریں ، ایک ماہ میں رزلٹ چاہیے۔ ملاقات میں حفیظ جاوید، طارق ستار، ڈاکٹر عالمگیر، انیس الرحمن قریشی، مشتاق بلوچ سمیت دیگر ورکرز نے شرکت کی ۔

مزید : صفحہ اول