شریف برادران نے امیروں کو سبسڈی دینے کیلئے غریبوں پر ٹیکس ڈالا، عمران خان

شریف برادران نے امیروں کو سبسڈی دینے کیلئے غریبوں پر ٹیکس ڈالا، عمران خان

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے بل بوتے پر شریف برادران نے امیروں کو سبسڈی فراہم کرنے کیلئے غریبوں پر ٹیکس ڈالا دیا ہے۔ اتوار کے روز تحرک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی پالیسیوں میں امیروں اور غریبوں کے درمیان تفریق واضح طور پر ظاہر ہوگئی ہے۔ شریف برادران نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے امیروں کو سبسڈی فراہم کرنے کیلئے غریبوں پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس حکومت کی غریبوں کے خلاف ایک پالیسی ہے۔ جو کہ بہت افسوسناک ہے۔

مزید : صفحہ اول