فیصلہ کن راؤنڈ کیلئے حکمت عملی مرتب کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

فیصلہ کن راؤنڈ کیلئے حکمت عملی مرتب کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

  

ملتان(خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کسی ٹھہراؤ کا شکار نہیں بلکہ ہم فیصلہ کن راؤنڈ کے لئے حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں اور بہت جلدایک نئے اور حتمی پلان کے ساتھ عوام میں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین مخدوم شاہ محمودقریشی نے سابق ناظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ عبد الغفار کی جانب سے عمرہ سے واپسی کے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشایہ کے موقع پر کیا جس میں ایم پی اے ظہیر الدین خان علیزئی، ملک لیاقت ڈوگر،اعجاز حسین جنوعہ، ملک عابد تھہیم، ملک جاوید گنڈا پور،چوہدری خالد جاوید وڑائچ، رانا عبد الجبار، ڈاکٹر اختر ملک،الحاج سعید احمد قریشی، سعید مونی،ندیم قریشی، ملک ارشد راں،میاں جمیل احمد، حاجی مشتاق انصاری،طارق نعیم اللہ خان، عمر نواز بابر، مسعود مغل،سلیم بھٹہ،بشیر احمد، محمد اکرم،عرفان الحق،زاہد جاوید، امجد عباس اور رضوان عابد تھہیم نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہمار ا قوممی المیہ ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہم نے دھرنے موخر کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں تھا لیکن اگر حکمران ہماری خاموشی کو ہماری تھکن یا کمزوری سمجھیں تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اب پہلے سے کہیں زیادہ مظبوط ہے اور آنے والے دنوں میں عوام مزید خوشخبریاں سننے کے لئے تیار رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ یہاں حقیقی معنوں میں عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت اقتدار میں ہو لیکن یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے کبھی یہ بات سمجھنے کی کوشش نہیں کی بلکہ اپنے اقتدار کو ملکی مفادات پر ترجیح دیتے رہے جس کے نتیجے میں ملک نہ صرف دولخت ہو ا بلکہ دہشت گردی ہمار مقدر بن گئی لیکن اب وقت آ چکا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے ہمارے فیصلہ،کن راؤنڈ میں شامل ہوں اور عمراں خان کے بازو بنیں تاکہ ملک کو اس مرسودہ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کے چنگل سے آدازی دلائی جاسکے ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے حجاز مقدس میں قیام کے دوران اس ملک کے پسے ہوئے عوام کے لئے بہت دعائیں کیں جو رائیگاں نہیں جائیں گی اور بہت جلد اس قوم کے لئے آزادی کا ایک نیا سورج طلوع ہو گا۔

مزید :

صفحہ اول -