راولپنڈی ،گیس سلنڈر دھماکہ سے باپ اور 3بچے جھلس کر جاں بحق ،والدہ زخمی

راولپنڈی ،گیس سلنڈر دھماکہ سے باپ اور 3بچے جھلس کر جاں بحق ،والدہ زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں پیپلز کالونی کے گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں باپ اور 3 بچے جھلس کر جاں بحق جب کہ والدہ زخمی ہوگئیں۔ اتوار کوریسیکیو ذرائع کے مطابق گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث راولپنڈی کے علاقے پیپلز کالونی میں گھر والوں نے سلنڈر چولہا جلانے کے لئے آگ لگائی تو روز دار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور قریب بیٹھے 3 بچے جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق جب کہ جب کہ والدین زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں بچوں کا باپ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ والدہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید :

صفحہ اول -