حکومت نے پولیس اور ڈی ایم جی افسران کی ترقیوں کے لئے شرائط رکھ دیں
لاہور(وقائع نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے پولیس اور ڈی ایم جی افسران کی ترقیوں کے لئے باقاعدہ شرائط رکھ دی ہیں گریڈ 18سے 22تک کے افسران کو اگلے عہدے پر ترقی کیلئے لازم قرار دے دیا گیاہے کہ مذکورہ افسر کا ریکارڈ کلیئر ہونا چاہئے تمام افسران ترقی کے معیار پر پورا اترتا ہو اس افسر کوآئی ایس آئی ، ایم آئی ، آئی بی، سپیشل برانچ کی رپورٹیں ترقی میں اہم کردا رادا کریں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام ایجنسیوں سے حاصل کی گئیں رپورٹس کا موازنہ کیا جائے گا اور اچھی رپورٹ پر اسی افسر کو ترقی ملے گی، ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے اہم پوسٹوں پر تعیناتی کے لئے بھی ایسا ہی معیار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔