مولانا عبدالمجید لدھیانوی کے انتقال پرعطاء المہیمن بخاری، لیاقت بلوچ سمیت مذہبی رہنماؤں کااظہار تعزیت

مولانا عبدالمجید لدھیانوی کے انتقال پرعطاء المہیمن بخاری، لیاقت بلوچ سمیت ...

  

ملتان،کہروڑپکا، میلسی، قطب پور(نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر، نمائندہ پاکستان) عالمی مجلس ختم نبوت کے امیر، جامعہ باب العلوم کہروڑپکا کے مہتمم مولانا عبدالمجید لدھیانوی کے انتقال پرمجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکز یہ سید عطاء المہیمن بخاری، نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد، سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، مولانا محمدمغیرہ، میاں محمد اویس، ڈاکٹر عمرفاروق،مولانا تنویرالحسن ودیگررہنماؤں نے تعزیت وغم کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایک عالم دین تحریک ختم نبوت کے قائد اور مشفق رہنما سے محروم ہوگئے ہیں۔ ان کاخلاء پورا ہونامشکل ہے۔ دریں اثناء مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ آج کہروڑپکا روانہ ہونگے اور شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید لدھیانوی کی نمازجنازہ میں شریک ہونگے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ،نائب امیر اسد اللہ بھٹو،امیر جماعت اسلامی پنجاب وپارلیمانی لیڈرڈاکٹر سید وسیم اختر، چودھری عزیر لطیف،راؤظفر اقبال ،شیخ عثمان فاروق، امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی، ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد،کنور محمد صدیق نے امیر مجلس ختم نبوت پاکستان مولانا عبدالمجید لدھیانوی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کی دینی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی اشاعت دن اور نفاذ دین کی جدوجہد میں گزاری۔ کہروڑپکا سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جمعیت اشا عت التوحید والسنت لو دہراں کے امیر احمد سلیم مظہر چغتائی ایڈ وو کیٹ نے شیخ الحدیث جا معہ باب العلوم کہروڑ پکا مولانا عبد المجید لد ھیانوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اجلاس میں دیگر ار کان اکبر خان بلوچ ،مجا ہد یحٰی چغتائی، حا فظ عبد الرحیم بھٹی، عبید کھو کھرنے بھی شر کت کی ۔ میلسی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل میلسی کے صدر چو ہدری غیور اسلم امیر جمیعت العلما ء اسلام قاری محفوظ احمد قاسمی ، عمار رسول ، ڈا کٹر یاسر ممتاز نے امیر عالمی مجلس ختم نبوت عبد المجید لد ھیانوی کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے اظہار تعز یت کی ہے۔ قطب پور سے نامہ نگار کے مطابق مرکزی امیر عالمی مجلس تحفظ نبوتﷺ مولانا عبدالمجید لدھیانوی کے انتقال پر تحصیل امیر جمیعت علماء اسلام (ف)میاں عبدالخالق ،سابق ناظم میاں عبدالرزاق ،میاں اعظم ،مولانا مختیار احمد،قاری بلال احمد،قاری عبدالمجید ،حافظ راؤاسلام،مولانا محمود الحسن،قاری امداد اللہ عباسی مہاجر مکی،راؤ محمد یونس،رانا رمضان،صوفی نذیر احمد ،حافظ مظہر ،مولانا نواز جوئیہ،چوہدری اخترسندھوو دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بلند درجات کی دعا کی۔

مزید :

صفحہ اول -