پیپلز پارٹی کو سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ سے25درخواستیں موصول ہوگئیں

پیپلز پارٹی کو سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ سے25درخواستیں موصول ہوگئیں

  

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کو سینیٹ کے انتخابات کیلئے سندھ سے پچیس درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔ درخواست جمع کرانیوالوں میں رحمن ملک، شیری رحمن اور قادر پٹیل سمیت دیگر رہنماء شامل ہیں ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کو سندھ سے پچیس درخواستیں موصول ہوگئی ہیں جس میں رحمن ملک سمیت سندھ سے تمام سابق سینیٹرز نے دوبارہ درخواستیں دی ہیں۔ فاروق ایچ نائیک، اسلام الدین اور سلیم مانڈوی والا بھی درخواست دینے والوں میں شامل ہیں۔ شیری رحمن، سرفراز راجہ اور پیپلز پارٹی کراچی کے صدر قادر پٹیل بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -