امام بارگاہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے سوئم کی تقریب سے مشکوک شخص گرفتار

امام بارگاہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے سوئم کی تقریب سے مشکوک شخص گرفتار

شکارپور (آئی این پی) شکارپور میں امام بارگاہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے سوئم کی تقریب سے مشکوک شخص گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو شکارپور میں امام بارگاہ دھماکے کے شہداء کے سوئم کے موقع پر دعائے مغفرت کی تقریب سے ایک مشکوک شخص گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا، مشکوک شخص اپنی شناخت بھی نہ کرا سکا، جس پر اسے مزید تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

مزید : صفحہ اول