نصیر آباد ،بارودی سرنگ کے دھماکے میں سکیورٹی افسر شہید ،2اہلکار زخمی
نصیرآباد(اے این این)بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی افسر شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ڈی آئی جی نصیر آباد کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے مطابق گشت کررہی تھی کہ چھتر کے علاقے میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی افسر شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شدت پسندوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔