سینٹ الیکشن ٗہمیں اپنے ارکان اسمبلی پر اعتمادہے ،عمران کو ڈر کیوں؟امیر حیدر

سینٹ الیکشن ٗہمیں اپنے ارکان اسمبلی پر اعتمادہے ،عمران کو ڈر کیوں؟امیر حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق وزیر اعلیٰ ا میر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اے این پی کا اپنے ارکان اسمبلی پر بھر پور اعتماد ہے، معلوم نہیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے اپنے ارکان اسمبلی پر کیوں اعتماد نہیں، انہیں کس بات کا ڈر ہے کہ وہ انتخابات سے قبل اپنے ارکان کی بولیا ں لگانے کی بات کر رہی ہے۔نوشہرہ میں (ن )لیگ کی پوری تنظیم کی اے این پی میں شمولیت پر منعقدہ جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہماری دور حکومت میں2 مرتبہ سینٹ کے الیکشن ہوئے کسی نے بھی پارٹی کے خلاف فیصلہ نہیں کیا، عمران خان کو کس با ت کا ڈر ہے۔امیرحیدر خان نے کہا کہ پاکستان ، بھارت کو تمام ایشوز مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں، دونوں ممالک کی لیڈر شپ ذمہ دار کردار ادا کریں،کسی تیسری فریق کی ضرورت نہیں دونوں ممالک اپنے مسائل خود حل کریں،چین کے ساتھ ہمارے عسکر ی ،سیاسی ،سماجی اور تجارتی تعلقات ہیں ، افغان طالبان نے چین کا دورہ کیا ہے اور ملاقاتیں کی ہے اس پر کسی کو اعتراض نہیں کرنی چاہئے اگر اس سے خطے میں امن ہو تو یہ خوش آئند ہے، چین اس خطے کا اہم ملک اور بڑی قوت ہے چین خطے میں امن کیلئے اہم کردار اداکرسکتا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -