جماعت اسلامی5فروری کو مال روڈ پر یکجہتی کشمیر ریلی نکالے گی

جماعت اسلامی5فروری کو مال روڈ پر یکجہتی کشمیر ریلی نکالے گی

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں کے سا تھ اظہار یکجہتی کے لیے پانچ فروری کو یکجہتی کشمیر ریلی مال روڈ پر ہو گی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے مرکزی اور صوبائی رہنما کریں گے ریلی میں بڑی تعداد میں مرد خواتین اور بچے شریک ہوں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ چھ لاکھ سے زائد فوج کشمیر میں کالے قانوں کے تحت ظلم کے پہاڑ ڈھارہی ہے انھو ں نے بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس کو ایک بزدلانہ عمل قرار دیا، اورکہا کہ آئے روز پاکستان کے سرحد ی علاقوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور معصوم ، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔ ہمار ے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں حکمران بھارت کے آگے بھیگی بلی بننے کی بجائے اس کا منہ توڑ جواب دیں ،حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارت کی اس دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ہندوستان ہمارا ازلی دشمن ہے جس نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع خالی نہیں جانے دیااور امن کے علمبردار این جی اوز اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ جب تک بھارت پاکستان دشمنی ختم ،کشمیر پر بامقصد مذاکرات،آبی جارحیت اور پاکستان میں تخریبی کاروائیاں ختم نہیں کرتا اس سے نہ تو کسی قسم کی تجارت سود مند ہوسکتی ہے اور نہ ہی دوستی کامیاب۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -