پٹرول کی قیمت میں کمی حکومت کی عوام دوستی کا ثبوت ہے،حافظ عابد علی

پٹرول کی قیمت میں کمی حکومت کی عوام دوستی کا ثبوت ہے،حافظ عابد علی

 لاہور (وقائع نگار) قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں واضح کمی عوامی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نو منتخب حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ عالمی منڈی میں گرتی ہوئی تیل کی قیمتوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے تا کہ ملک میں مہنگائی کو نکیل ڈالی جا سکے۔انھو ں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں جس تیزی سے گری ہیں اسی تیزی سے موجودہ حکومت نے اس کے فوائد عوام تک منتقل کیے۔ مالیاتی اداروں کی رپورٹوں اور قومی و عالمی سطح کی غیر سرکاری تنظیموں کے سروے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں تیزی سے کمی آئی ہے جبکہ عوام کے حکومت پر اعتماد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ حافظ عابد نے کہا کہ پٹرولیم مٹنوعات کی قیمتو ں میں کمی سے نہ صر ف مہنگائی کی شر ح نیچے آئے گی بلکہ کاروباری سر گرمیاں بھی پروان چڑھے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1